جنگل میں منگل
معنی
١ - ویرانے میں رونق چہل پہل یا عیش نشاط کا سامان خوشی اور عشرت کا دور دورہ۔ "دونوں جنگل میں منگل منانے لگے کئی اسی طرح مزے سے گزر گئے۔" ( ١٩٢٩ء، ناٹک کتھا، ٢٠ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جنگل' کے بعد حرف جار 'میں' لگا کر سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم 'منگل' لگانے سے مرکب 'جنگل میں منگل' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٠ء میں "کلیات نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ویرانے میں رونق چہل پہل یا عیش نشاط کا سامان خوشی اور عشرت کا دور دورہ۔ "دونوں جنگل میں منگل منانے لگے کئی اسی طرح مزے سے گزر گئے۔" ( ١٩٢٩ء، ناٹک کتھا، ٢٠ )